اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرا حق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سی اے اے کی حمایت میں میٹنگ - سی اے اے، این آر سی اور این پی آر

بریلی میں 'میرا حق فاؤنڈیشن' کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے بابت پھیلے ہوئے شبہات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

میرا حق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد
میرا حق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد

By

Published : Jan 13, 2020, 10:48 PM IST

میرا حق فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے طلاق متاثرہ خواتین کے حق میں آواز بلند کرتا رہا ہے۔

میرا حق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد

بریلی میں 'میرا حق فاؤنڈیشن' تنظیم نے مرکزی حکومت کی حمایت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں فاؤنڈیشن کی سربراہ فرحت نقوی نے خواتین کو مرکزی حکومت کے قانون سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے بابت خواتین کو بیدار کرنے کا دعویٰ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین میں اس حوالے سے معلومات کا فقدان ہے۔ اس وجہ سے قانون کے بارے میں وسیع پیمانے پر غلط فہمیاں واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

میرا حق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد

فاؤنڈیشن کا خیال ہے کہ جو قانون مرکزی حکومت نے نافذ کیا ہے یا جس قانون کو بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وہ بالکل درست ہے۔

میرا حق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد

فاؤنڈیشن نے متعدد معاملات میں مرکزی حکومت کی حمایت کی ہے، جن میں طلاق کے قوانین کے نفاذ، جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر میں تعمیر کے لئے اینٹوں کا عطیہ کرنے جیسے فیصلے شامل ہیں۔ اب میرا حق فاؤنڈیشن تنظیم سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے حساس معاملے میں ایک بار پھر مرکزی حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details