لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی سے آگاہ کرنے کے لئے ہر برس 11 جولائی کو عالمی یوم آبادی منایا جاتا ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے کیارا بلاک سے تعلق رکھنے والی مینا بیگم ایک 'آشا کارکن' ہیں لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے سے متعلق فوائد بتاتی ہیں۔
اس تعلق سے مینابیگم نے بتا یا کہ وہ گذشتہ چودہ برسوں میں 74 نسبندی کروا چکی ہیں۔ جس میں دو مرد اور 72 خواتین شامل ہیں، اس مالی سال میں بھی کیارا بلاک میں سب سے زیادہ نسبندی کرانے کا ریکارڈ بھی مینا کے نام درج ہے۔
ان جیسے صحتی کارکنان کی کوششوں سے ہی روز بروز کی اس بڑھتی آبادی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
عالمی یوم آبادی پر ان لوگوں کا تعاون یاد کیا جا رہا ہے۔ شہر کے سبھاش نگر علاقے میں کریلی مٹھیہ میں واقع محلہ بگیہ کی رہائشی مینا بیگم نے گھر کی مالی حالت خراب ہونے کی صورت میں سنہ 2006 میں سماجی خدمات کے لئے آشا کارکن بننے کا فیصلہ کیا۔