اردو

urdu

ETV Bharat / city

متنازع فلم 'محمد دا میسنجر آف گاڈ' بھارت میں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ - news of uttar pradesh

ایرانی فلم کو بھارت میں ریلیز نہ کے مطالبے کے ساتھ توقیر رضا خاں نے وزیر اعظم نریندر کو مکتوب ارسال کیا ہے۔

maulana
maulana

By

Published : Jul 19, 2020, 7:46 AM IST

آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے متنازع فلم 'محمد، دا میسنجر آف گاڈ' کی بھارت میں ریلیز ہونے کی مخالفت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

بریلی میں آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل (اے آئی اے ایم سی) کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے سنہ 2015 میں بنی متنازع فلم ”محمد، دا میسنجر آف گاڈ“ کے بھارت میں ریلیز ہونے کی مخالفت کی ہے۔

متنازعہ فلم 'محمد دا میسنجر آف گاڈ' بھارت میں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

یہ فلم ایران کے ایک فلم ڈائریکٹر مجید مجیدی نے ایرانی زبان میں بنائی تھی۔ اس فلم کو لے کر مسلم فرقہ میں زبردست غصّہ اور ناراضگی تھی۔ اس وقت بھی عالم اسلام کے علماء نے تمام مسلمانوں سے اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس فلم میں حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے کردار کو گمراہ کن حقائق پر پیش کیا گیا ہے۔

مولانا توقیر رضا خاں نے مزید کہا ہے کہ اس فلم میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو عام آدمی کی مانند دکھایا گیا ہے جبکہ محمّد صلی تعالیٰ علیہ وسلّم کا کردار پوری دنیا کے لئے انسانیت پسندی کے حق میں ہے جو تاقیامت تک جاری اور ساری رہے گا۔

اب ایران کے ذریعے نبی پاک صلی تعالیٰ علیہ وسلم کے کردار پر بنی یہی فلم بھارت میں 21 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کا ٹریلر 10 جولائی کو ریلیز ہو چکا ہے۔ اس لئے فلم کی مخالفت میں وزیر اعظم کو بذریعے ضلع مجسٹریٹ ایک میمورینڈم ارسال کیا گیا ہے۔ یہ میمورینڈم مولانا توقیر رضا خاں کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ بریلی کو اے آئی آئی ایم سی کے عہدیراران کے ذریعے سپرد کیا گیا ہے۔

یہ میمورنڈم اے آئی آئی ایم سی کے ترجمان ڈاکٹر نفیس خاں نے پڑھکر سنایا۔ اس میمورنڈم میں مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں یہ فلم، جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ریلیز نہیں ہونی چاہیئے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک کے تمام مسلمان سڑکوں پر اترکر اس فلم کے خلاف احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے کیونکہ یہ معاملہ مسلمانوں کی ذاتیات سے ہی نہیں، بلکہ محسن انسانیت سرکارِ دو عالم کی شان و عظمت سے بھی منسلک ہے۔ لہذا اس فلم کی ریلیز پر جلد سے جلد پابندی عائد کی جانی چاہیئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر نفیس خاں، محمد ندیم خان، افتخار قریشی، افضال بیگ، فرحان رضا، شمشاد خاں پردھان جی، وکیل احمد خاں وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details