اردو

urdu

مفت ماسک تقسیم و عوام بیداری پروگرام

By

Published : Dec 17, 2020, 4:35 AM IST

بریلی امن کمیٹی نے شہر کوتوالی کے سامنے عام شہریوں کو ماسک تقسیم کیے اور ماسک حاصل کرنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دیگر شہریوں کو بھی ماسک کا استعمال کرنے کے لیئے بیدار کریں۔

مفت ماسک تقسیم و عوام بیداری پروگرام
مفت ماسک تقسیم و عوام بیداری پروگرام

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں شہر کی 'بریلی امن کمیٹی' نے ماسک تقسیم کیے ساتھ ہی لوگوں کو تاکید کی کہ کورونا وائرس کا اثر کچھ کم ضرور ہوا ہے، لیکن خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

مفت ماسک تقسیم و عوام بیداری پروگرام

کمیٹی نے لوگوں سے خود بھی ماسک استعمال کرنے کی اپیل کی اور دیگر لوگوں کو بھی بیدار کرنے کی گزارش کی۔ بریلی امن کمیٹی گذشتہ تیس برسوں سے لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے۔ شہر کے مختلف مذاہب کے عہدیداران و کارکنان اس کمیٹی کا خاص حصّہ ہیں۔

ان دنوں کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کی سب کو ضرورت ہے۔ کیونکہ کورونا وائرس کا اثر کافی حد تک کم ضرور ہو گیا ہے، لیکن خطرہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔لہذا لوگوں کو ابھی بھی سینیٹائز کرنے اور ماسک لگانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:سنبھل: روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر کے مابین تصادم

اسی مقصد سے بریلی امن کمیٹی نے شہر کوتوالی کے سامنے عام شہریوں کو ماسک تقسیم کیے اور ماسک حاصل کرنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دیگر شہریوں کو بھی ماسک کا استعمال کرنے کے لیئے بیدار کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details