انبیاء کرامؑ کی سر زمین فلسطین ایک مرتبہ پھر عام شہریوں کے خون سے لہولہان ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ہو رہے حملوں سے بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ دنیا بھر میں اسرائیل کے اس عمل کی مذمت کی جا رہی ہے۔
'نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ انسانی حقوق کی پامالی ہے' - Provincial Secretary of All India Muslim Federation
ریاست اترپردیش کے رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے صوبائی سکریٹری ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کھلی دہشت گردی کا ثبوت ہیں'۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو از سرِ نو ان کا نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
!['نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ انسانی حقوق کی پامالی ہے' Zameer Rizvi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11804567-666-11804567-1621331216916.jpg)
ضمیر رضوی
ویڈیو
رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے صوبائی سکریٹری ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی میں جاکر عبادت کرنے والے نہتے مسلمانوں پر حملے کرکے اسرائیل کھلی دہشت گردی جاری کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ضمیر رضوی نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کو سخت ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کرنی چاہیے۔