اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اگر اعظم خاں کی سرکار ہوتی تو میرا بیٹا نہیں مرتا' - اعظم خاں کی سرکار میں میرا بیٹا محفوظ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ہوئے دو روز قبل بی جے پی لیڈر انوراگ شرما کے قتل کی واردات کی شکایت کرتے ہوئے ان کی والدہ نے آئی جی سے کہا کہ اگر اعظم خاں ہوتے تو ان کا بیٹا نہیں مارا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ محمد اعظم خاں کی سرکار میں میرا بیٹا محفوظ تھا۔

'If Azam Khan had a government, my son would not have died'
'اگر اعظم خاں کی سرکار ہوتی تو میرا بیٹا نہیں مرتا'

By

Published : May 23, 2020, 6:32 PM IST

گذشتہ دو روز قبل رامپور کے تھانہ سول لائنس علاقے میں بی جے پی لیڈر انوراگ شرما کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اطلاع ملنے پر آئی جی مرادآباد رمت شرما، رامپور کے پولیس کپتان شگن گوتم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور معائنہ کے بعد مقتول کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی قاتلوں کا پردہ فاش کیا جائے گا۔

انوراگ شرما کی والدہ، ویڈیو

اس موقع پر مقتول انوراگ شرما کی والدہ نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ محمد اعظم خاں کی حکومت میں میرا بیٹا پوری طرح محفوظ تھا اور آج بی جے پی کی سرکار میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہر طرف غنڈہ راج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details