اردو

urdu

ETV Bharat / city

دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی - دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی

ضلع تھانہ بہیڑی علاقے کے ایک گاؤں میں دورشتہ دار بہنوں کے ساتھ طمنچہ کی نوک پرکچھ نوجواںوں نے اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل کردیا تھا۔

دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی

By

Published : Nov 23, 2019, 10:12 PM IST

بریلی کے تھانہ بہیڑی علاقے میں اجتماعی آبروریزی میں آٹھ نوجوانوں کے شامل ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔

دراصل یہ معاملہ گزشتہ 17 نومبر کا ہے جب دو رشتہ دار بہنیں کسی کام سے گاؤں سے باہر جا رہی تھی اس دوران اُنہیں کچھ نوجوانوں نے طمنچہ کے دم پر اغوا کر کے اجتماعی آبروریزی کی۔

سنسار سنگھ ایس پی دیہات

ملزموں نے اس حرکت کو ویڈیو میں قید کرلیا جس کی وجہ سے چاردن تک یہ نوجوان دونوں بہنوں کو یہ دھمکی دیتے رہے کہ اگر پولس میں کوئی کارروائی کی تو پورے گاؤں میں ویڈیو وائرل کر دیا جائے گا۔

دھمکی کے بعد دونوں بہنیں خاموش ہوگئیں لیکن نوجوانوں میں ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگیا۔

یہ بات دونوں بہنوں کے گھروالوں کو معلوم ہوگئ تو اُنہوں نے لڑکیوں سے پورے واقعہ کے بابت تفتیش کی تو لڑکیوں نے گھر والوں کو ساری بات بتا دی۔

دونوں بہنوں کے لواحقین نے پولس میں شکایت کی اور وائرل ویڈیو بھی پولس کے سپرد کر دیا گیا۔

کچھ ویڈیو بھی پولس کے اعلیٰ افسران تک پہنچ گئے۔ اسکے بعد پولس نے سب سے پہلے اُس نوجوان کو ٹریس کیا، جسکے موبائل سے ویڈیو بنایا گیا تھا، پھرایک کے بعد ایک پولس نے کل چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

ابھی اس شرمناک واقعے میں دودیگر نوجوانوں کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details