بریلی میں تقریباً چوبیس برس پرانہ خواب آج حقیقی شکل کی صورت میں زمین پر نظر آیا۔ آج اپنے طے وقت کے مطابق بریلی سے فضائی سفر کی شروعات ہو گئی۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ٹی۔تھری ایئر لائنس کا اے ٹی آر 72 نے صبح 9 بجے بریلی کے لئے روانہ ہوا اور یہ طیارہ تقریباً 10 بجے بریلی پہنچا۔
بریلی کا خواب ہوا پورا، پہلا طیارہ دہلی سے بریلی ہوائی اڈے پہنچ گیا - urdu news
عالمی یومِ خواتین کے موقع پر دہلی سے بریلی آنے والی فلائٹ کی کمانڈ خواتین کے سپرد کی گئی ہے۔
عالمی یومِ خواتین کے موقع پر دہلی سے بریلی آنے والی فلائٹ کی کمانڈ خواتین کے سپرد کی گئی ہے۔ فلائٹ کی پائلٹ کے ساتھ کرو اسٹاف کی تمام ممبران بھی خواتین ہیں۔ یہ طیارہ دہلی سے صبح نو بجے اُڑکر 10 بجے بریلی پہنچا اور یہاں سے 11 بجے کچھ مزیر مسافروں کو لیکر پرواز کرے گا اور تقریباً 12 بجے دہلی پہنچےگا۔
مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش گنگوار اور آنولہ رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کشیپ کے ساتھ ضلع کے سبھی نو رکن اسمبلی دہلی سے فلائٹ میں سوار ہوکر بریلی پہنچچے۔ یہاں ایئر پورٹ پر ان تمام مسافروں کے استقبال کے لیئے بی جے پی کی خاتون وِنگ کے ضلع صدر اور شہر صدر موجود رہیں۔
اسی کے ساتھ ہی بریلی کے شہریوں کا چوبیس برس پرانہ خواب پورا ہو گیا۔ دراصل 23/ اگست سنہ 1997ء کو وقت کی وزیر اعلیٰ مایاوتی نے شہر کے میور ون چیتنا سینٹر کے پاس موڑیا احمد نگر گاؤں میں گھریلو پرواز کے لیئے ایئر پورٹ کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔ تب سے لیکر اب تک کئی پارٹیوں نے اس کام کو پورا کرنے کا دعویٰ کیا لیکن وہ مکمل نہیں ہو سکا تھا۔
اکھلیش یادو نے اپنے دورِ حکومت میں اتنا ضرور کیا تھا کی زمین حصولی میں انتظامیہ سے لیکر عدلیہ تک جو بھی مشکلات اور رکاوٹیں تھیں، اُنہیں دور کرایا اور زمین کو سرکاری حصولیت میں لیا۔ لیکن آج وہ دن بھی آیا ہے کہ جب بریلی شہر سے بھی لوگ دہلی کے لیے فضائی سفر کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔