اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹر کامران 'کووڈ-19 نیشنل موبائل شارٹ فلم میکنگ کمپٹیشن'میں اول

بریلی کے ڈاکٹر کامران کو ایک ایسے مقابلہ میں پہلا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو اُن کے پیشے سے متعلق نہیں، بلکہ شوق سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر کامران کو لاک ڈاؤن کے درمیان گھر میں رہ کر اپنے تجربات کو شارٹ فلم میں شامل کرنے لیے انہیں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر کامران 'کووڈ-19 نیشنل موبائل شارٹ فلم میکنگ کمپٹیشن'میں اول
ڈاکٹر کامران 'کووڈ-19 نیشنل موبائل شارٹ فلم میکنگ کمپٹیشن'میں اول

By

Published : Jul 23, 2020, 9:48 PM IST

اُللاس ملٹی میڈیا ایسوسی ایشن نے اس فلم کے لیے تمام لوگوں کو فیس بُک کے ذریعے مدعو کیا تھا۔ کورونا وائرس کا انفیکشن مارچ تک ملک میں ایسا پھیلا کہ گویا سب کچھ تھم سا گیا تھا۔ حکومت نے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر کامران 'کووڈ-19 نیشنل موبائل شارٹ فلم میکنگ کمپٹیشن'میں اول

اس دوران لوگ اپنے گھروں میں بھی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ذہنی طور پر مثبت رہیں اور کورونا کے خلاف نظریاتی وابستگی کو مزید تقویت دیں، اسی ارادے کے ساتھ بریلی آکاش وانی سینٹر کی انچارج مینو کھرے نے صرف اسمارٹ فون کا استعمال سے پانچ منٹ کی مختصر فلم مسابقت کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر کامران 'کووڈ-19 نیشنل موبائل شارٹ فلم میکنگ کمپٹیشن'میں اول

'اُللاس ملٹی میڈیا ایسوسی ایشن' کے توسط سے انہوں نے پورے ملک سے فیس بک کے ذریعے اندراجات کو مدعو کیا۔ 'کووڈ19نیشنل موبائل شارٹ فلم میکنگ کمپٹیشن' میں ملک کے متعدد شہروں کے کچھ تخلیقی افراد نے گھر میں رہتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران پیدا ہونے والی اندرونی بےچینی اور ذہنی و معاشرتی خاموشی کو آواز دینے کی شاندار کوشش کی۔

ڈاکٹر کامران خان ایوارڈز فوٹو گرافر جو پیشے سے ایک ڈاکٹر اور شوقیہ طور پر فوٹو گرافر ہیں۔ ڈاکٹر کامران خان نے 21 دن کے پہلے لاک ڈاؤن کے درمیان جو کچھ محسوس کیا مثلاً مشکلات اور سہولیات، آرام اور بےچینی آزادی بھری قید جیسے تجربات کو فلم کا خاص حصّہ بنایا۔

اُنہوں نے بیحد مصروف زندگی کے طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ خود کو گھر میں ٹھہرا ہوا پایا۔ لیکن کنبہ کے ممبران کو زیادہ وقت دینے کا بھی موقع ملا۔

کئی ایسی فلمیں بھی دیکھیں، جنہیں دیکھنے کے لیے وقت کی قلت تھی۔ کچھ خاص ادبی کتابوں کے اوراق اُلٹنے کا بھی موقع ملا، جو صرف کسی الماری کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

باورچی خانہ سے لے کر گھر کے سامان کو سجانے اور ترتیب دینے کا بھی موقع ملا۔ نغمہ گنگنانے اور ہارمونیم بجانے کے لیے وقت مختص کرانے کا سہرا بھی لاک ڈاؤن کی قوائد کو ہی جاتا ہے۔

اِنہیں تمام تجربات کو پہلے کاغذ اور پھر موبائل کے کیمرے میں قید کرنے کا بھی موقع ملا، جس کی وجہ سے ان کی فلم کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش میں شدید بارش کے آثار

بریلی مقابلے میں بطور شریک شرکت کرنے والے ڈاکٹر کامران خان نے بتایاکہ' تخلیقی صلاحیت ہمارے ذہنی تخیل کو وسیع کرتی ہے۔ ذہن کو عظمت بخش بناتی ہے۔ لوگوں کو منفی خیالات میں نہیں پھنسنا چاہئے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ایک نئی جہت دینا چاہئے۔ یہ مقابلہ اسی خیال کے ساتھ ترتیب دیا گیا تھا، جس کے معنی خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details