بریلی ڈویژن میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ بدھ کے روز پیلی بھیت کے پورن پور کے فارم ہاؤس سے لیا گیا مرغیوں کا ”پول سیمپل“مثبت پایا گیا۔ اس کے بعد علاقے میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
ویٹرنری محکمہ پورے ڈویژن میں مرغیوں کے فارم ہاؤس سے ”پول سیمپلنگ“ کرکے نمونے جمع کر رہا ہے، جن کا معائنہ ”اینڈین ویٹرنری انیڈ رسرچ انسٹی ٹیوٹ“ کی لیب میں کیا جا رہا ہے۔
بریلی میں برڈ فلو کا پہلا معاملہ سامنے آیا
علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ گوشت اور انڈے کھانے والے افراد کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی وی آر آئی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغیوں کو پکانے کے بعد کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن گوشت دھونے کے دوران وائرس انسان تک پہنچ سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کچھ دن گوشت اور انڈے کھانے سے پرہیز کریں۔
برڈ فلو کا تجربہ پولٹری بیٹ اور تھوک وغیرہ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس کے پیشِ نظر پیلی بھیت کی تحصیل پورن پور کے ایک فارم ہاؤس سے ”پول سیمپل“ کا نمونہ آئ وی آر آئی میں بھیجا گیا تھا۔ اس کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نمونہ مثبت ہے۔
اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ گوشت اور انڈے کھانے والے افراد کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی وی آر آئی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغیوں کو پکانے کے بعد کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن گوشت دھونے کے دوران وائرس انسان تک پہنچ سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کچھ دن گوشت اور انڈے کھانے سے پرہیز کریں۔