ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں 31 مارچ کو کورونا وائرس سے متاثر مہیندر سنگھ اپنی اہلیہ نیرج کے ساتھ رام مورتی ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہوا تھا، لیکن پھر اچانک وہ ہسپتال میں نہ رک کر گھر جانے کی ضد کرنے لگا، ہسپتال عملے نے اسے کافی سمجھانے کی بھی کو شش کی۔ اس دوران مہیندر پر ہسپتال کی نرس کے ساتھ بد سلوکی کرنے کا الزام ہے، جس کے سبب مہیندر پر مقدمہ درج کرا یا گیا۔
بریلی: کورونا مشتبہ شخص کی نرس کے ساتھ بد سلوکی - corona patient
بریلی ضلع کے رام مورتی ہسپتال میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ افراد ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، جن میں ایک مہندر نے ہسپتال کی نرس کے ساتھ بد سلوکی کی، جس کے بعد ہسپتال انچارج نے تحریری طور پر نوٹس دے کر مہیندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
کورونا مشتبہ شخص کی نرس کے ساتھ بد سلوکی
ملزم مہیندر کے خلاف رام مورتی ہسپتال کے انچارج نے مقامی تھانے میں تحریر دی ہے، جس کے سبب مہیندر پہ بھوجپوری تھانہ میں آئی پی سی کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
ملزم کی جانچ کے بعد منفی رپورٹ آئی ہے، فی الحال ملزم کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔