اردو

urdu

ETV Bharat / city

رائے بریلی: سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت - لاشیں پوسٹ مارٹم

ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت واقع ہو گئی۔

رائے بریلی: سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت

By

Published : Aug 4, 2020, 5:17 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی کے ہرچندر پور علاقے میں منگل کو ایک دلدوز سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق منگل کی صبح لکھنؤ - پریاگ راج شاہراہ پر ایک تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر میں دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال چند پاسی اپنے بیٹے رونق کے ساتھ بچھراواں کی جانب موٹر سائیکل سے آرہے تھے تبھی ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

اگر چہ باب بیٹے کو زخمی حالت میں ایک نجی گاڑی کے ذریعے ضلع اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details