ریاست اترپردیش کے بریلی کے گاؤں بہاری پور میں پالک کی سبزیاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد بیمار ہوگئے، جس کو کھانے کے بعد قئے ہوتے ہی بے ہوش ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے گاؤں کے ہی ایک حکیم سے دوا لی لیکن کوئی فائدہ نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت ہی سکٹیا گاؤں سے ایک ڈاکٹر کو لایا گیا لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا اور اسی دوران میں تین خواتین اور دو بچے بیہوش بھی ہوگئے پھر گاؤں کے سربراہ نتھولال نے 108 نمبر کی دو ایمبولینسوں سے شیرگڑھ کمیونٹی ہیلتھ میں داخل کیا گیا۔