اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھلے میں عرس منانے کی اجازت نہیں - شاہ شرافت میاں کے عرس

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع عرس شاہ شرافت میاں کے عرس گاہ کو گورمنٹ کالج میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن ضلع انتظامیہ نے اس سے انکار کر دیا ہے۔

عرس شاہ شرافت میاں

By

Published : Oct 29, 2019, 11:09 PM IST

عرس شاہ شرافت میاں میں ہر برس زائرین اور عقیدت مندوں کی تعداد مین اضافہ ہو رہا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے درگاہ شاہ شرافت میاں کا 52 سالہ عرس، درگاہ سے شہر کے گورمنٹ انٹر کالج میں منتقل کئے جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

عرس شاہ شرافت میاں

ضلع انتظامیہ نے درگاہ شاہ شرافت میاں کے منتظمین کی تحریری درخواست پر کہا کہ یہ نئی روایت ہے، لہزا نئی روایت کی تشکیل نہیں ہونے دی جائےگی۔

ضلع انتظامیہ کے اِس رُخ کے برعکس درگاہ کے منتظمین برہم ہیں۔ اُنہوں نے دلیل دی ہے کہ وقت کی ضرورت کے لحاظ سے تمام تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

منتظیمن نے کہا کہ مرکزی حکومت نے طلاق ثلاثہ کے متعلق مسلم خواتین کے بابت یہ محسوس کیا تھا کہ ایک وقت میں تین طلاق مسلم خواتین پر ظلم ہے۔ لہزا حکومت نے پارلیمنٹ میں قانون میں تبدیلی کی اور طلاقِ ثلاثہ بِل پاس کرایا۔ اسی طرز پر جب مرکزی حکومت نے ضرورت محسوس کی تو جموں و کشمیر میں بھی ارٹیکل 370 کو ختم کرکے نئی نظیر پیش کی۔

درگاہ کے منتظیمین نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سہولیت فراہم کرائ جائے۔ ضرورت پڑے تو روایت میں تبدیلی کی جائے۔ جب عوام کی سلولیت کے لئے قانون میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تو عرس گاہ کو تنگ گلیوں سے کُھلے میدان میں لانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details