اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازا - طالبات کو پانچ پانچ ہزار روپیے اور حوالہ اعزاز سے نوازا گیا

بیٹیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے متعلق اترپردیش حکومت کے اہم اقدامات کے مدنظر بیٹیوں کی حوصلہ افزائ کی گئ۔ بریلی کے وکاس بھون میں دسویں اور بارہویں جماعت میں ضلع کا نام روشن کرنے والی طالبات کو پانچ پانچ ہزار روپیے اور حوالہ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Distinguished students are honored with honors
ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازا

By

Published : Mar 6, 2020, 5:12 PM IST

بریلی میں دسویں اور بارہویں جماعت میں ضلع کا نام ریاستی سطح پر روشن کرنے والی طالبات کو پریزنٹیشن لیٹر دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔

'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم کے تحت، بریلی میں دسویں اور بارہویں کلاس کو ٹاپ کرنے والی دس طالبات کو اعزاز سے نوازنےکی تقریب وکاس بھون میں منعقد ہوئ جہاں ضلع مجسٹریٹ نے تمام طالبات کو سفید کیپ پہنا کر حوصلہ افزائ کی۔

ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازا

ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر نیتا اہیروار نے بتایا کہ پریزنٹیشن لیٹر کے ساتھ ساتھ تمام طالبات کو پانچ پانچ ہزار روپے بھی دیے گئے ہیں۔ جو براہ راست بچیوں کے اکاؤنٹ میں پہنچیں گے۔

تقریب میں شامل بچیاں

اس رقم سے طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں معاشی مدد ملےگی۔ اس کے علاوہ اُن کے مستقبل کے بابت کچھ خاص نکات پر ضروری مشورے بھی دیئے گئے۔ ڈی ایم نتیش کمار نے تمام طالبات کو کھیلوں میں سخت محنت کرنے کے ساتھ ساتھ مطالعہ کرنے پر بھی توجہ دینے کا درس دیا۔

تقریب میں شامل بچیاں

افسران کا کہنا ہے کہ حکومت کی نیت کے مطابق آج اس اعزاز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یوپی حکومت چاہتی ہے کہ طالبات تعلیم حاصل کریں اور اہم عہدوں پر فائز ہوں، جس کے لئے آج سے ہی یہ مہم چلائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details