اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی: سڑک حادثے میں اموات کی شرح میں کمی - بریلی میں سڑک حادثہ

گزشتہ برس کے موازنے میں اس برس سڑک حادثات میں 51 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔

death rate
death rate

By

Published : Aug 14, 2020, 9:23 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں آر ٹی او کی تازہ سروے رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بریلی میں گزشتہ برس سنہ 2019 کے پہلے چھ مہینے کے موازنہ میں رواں برس کے پہلے چھ مہینے میں سڑک حادثات میں ہوئی اموات میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس میں سب سے اہم وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لوگوں نے مرکزی حکومت کے ذریعے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں میں گھروں سے باہر نکلنا بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے سڑک حادثات میں کمی آنے لگی۔

بریلی: سڑک حادثے میں اموات کی شرح میں کمی


رواں برس میں جاری کئے گئے اعداد و شمار حیران کرنے والے ہیں۔ گزشتہ برس کے موازنے میں اس برس 51 فیصد سڑک حادثات میں کمی درج کی گئی ہے۔ سفر کی پابندیوں اور عام لوگوں میں بےداری میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی نہ صرف سڑک حادثوں میں کمی آئی ہے بلکہ سڑک پر دم توڑنے والے افراد کی تعداد میں کافی کمی محسوس کی گئی ہے۔

  • سنہ 2019ء میں مارچ میں 126 سڑک حادثات ہوئے اور 51 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔
  • اپریل میں 80 سڑک حادثوں میں 41 لوگوں کی موت ہو گئی۔
  • مئی میں 146 سڑک حادثات میں 67 لوگوں کو موت کا شکار ہونا پڑا۔
  • جون میں 115 سڑک حادثوں میں 64 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
  • جولائی میں 60 سڑک حادثہ ہوئے اور 37 لوگوں کی موت ہوئی۔

  • جبکہ سنہ 2020ء میں مارچ میں 69 سڑک حادثہ ہوئے اور 31 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔
  • اپریل میں 22 سڑک حادثوں میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔
  • مئی میں 54 سڑک حادثات میں 28 لوگوں کو موت کا شکار ہونا پڑا۔
  • جون میں 68 سڑک حادثوں میں 33 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
  • جولائی میں 60 سڑک حادثہ ہوئے اور 37 لوگوں کی موت ہوئی۔



بریلی آر ٹی او کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مارچ سے جولائی تک ضلع میں کل 527 سڑک حادثے ہوئے، جن میں 260 لوگوں نے اپنی جان گنوائی جبکہ رواں برس میں گزشتہ پانچ مہینے میں 273 سڑک حادثے ہوئے ہیں جو گزشتہ برس کے موازنے میں 80۔51 فیصد کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ رواں برس میں اب تک کل 141 لوگوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوئی ہے جو گزشتہ برس کے موازنہ میں 119 افراد کی تعداد کم ہے۔ اپریل اور مئی میں سب سے کم سڑک حادثے ہوئے ہیںَ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details