اردو

urdu

ETV Bharat / city

وسیم رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت

'جماعت رضائے مصطفیٰ' کے قومی صدر قاضی القضاۃ مفتی عسجد رضا خاں قادری نے مرکزی حکومت سے وسیم رضوی کی متنازعہ کتاب پر پابندی لگانے اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وسیم رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
وسیم رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

By

Published : Nov 13, 2021, 12:37 PM IST

اہل سنت والجماعت و بریلوی مسلک کا عالمی مرکز درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی سے وابستہ 104 برس قدیمی تنظیم 'جماعت رضائے مصطفیٰ' کے قومی صدر قاضی القضاۃ مفتی عسجد رضا خاں قادری نے مرکزی حکومت سے وسیم رضوی کی متنازعہ کتاب پر پابندی لگانے اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وسیم رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر سماجی عناصر، سماج، قوم و ملت اور قومی یکجہتی کے لیے خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔ مفتی عسجد رضا خاں قادری نے مزید کہا کہ مسلمان ہر ظلم و ستم برداشت کر سکتا ہے، لیکن نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے ملک و بیرون ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

مفتی عسجد رضا خاں قادری نے کہا کہ بھارت میں کسی کو بھی اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے تاہم اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ وہ کسی کے مذہبی جزبات کو مجروح کرے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وسیم رضوی جیسے غیر ذمہ دار اور غیرسماجی عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ممالک میں ملک کی شبیہ کو بگڑنے سے بچائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جے پور: وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے توہین رسالت پر قانون بنانے اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کی جانب سے سستی شہرت کےلیے ملک کی پرامن فضا کو خراب کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details