آخرکار ایک لمبی جدوجہد کے بعد انسانیت کو کورونا وباء سے نجات دلانے کے لئے کورونا ویکسنیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کے بعد رامپور آج پہلے مرحلے میں 300 منتخبہ ہیلتھ ورکرز کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ بتایا کہ رامپور میں کووڈ۔19 ویکسنیشن کے لیے تین مراکز بنائے گئے ہیں۔ جہاں ایک مرکز پر 100 افراد کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ اس طرح تین مراکز پر پہلے دن میں 300 صحتی عملے کو ٹیکے لگائے گئے۔
رامپور میں کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری کا آغاز - ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ
ریاست اترپردیش کے دیگر اضلاع کی طرح رامپور میں بھی آج کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ آج پہلے میں ضلع میں کووڈ ٹیکہ کاری کے لیے بنائے گئے تین صحتی مراکز پر 300 منتخبہ افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ کی موجودگی میں آج سب سے پہلے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی ٹیکہ کاری کی گئی۔
رامپور میں کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری کا آغاز
اس دوران ان تینوں صحتی مراکز پر سوشل ڈسٹینسنگ کے اہتمام کے ساتھ ہی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات دیکھنے کو ملے۔ ہسپتال کے پرائویٹ وارڈ میں ٹیکہ کاری کے مقام پر کسی بھی باہری شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔