اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی: کورونا کے فعال معاملوں میں تیزی سے آ رہی کمی - بریلی، اترپردیش

بریلی ضلع میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ چھ سو سے کم فعال کیسز کی تعداد شمار ہونے کے بعد ضلع کو انلاک کرنے کی حکومت نے ہدایات جاری کیے ہیں۔ گزشتہ بروز منگل کو فعال کیسز کی تعداد 1024 تھی۔ بدھ کو فعال کیسز کی تعداد 771 رہ گئی، اور جمعرات کی شام تک یہ تعداد مزید کم ہوکر فعال کیسز کی تعداد 704 رہ گئی ہے۔

A sharp decline in Corona's active affairs
بریلی: کورونا کے فعال معاملوں میں تیزی سے آ رہی کمی

By

Published : Jun 7, 2021, 2:23 PM IST

فعال کیسز میں تیزی سے آ رہی کمی سے اندازہ لگانا آسان ہے کہ کورونا انفیکشن کے عروج کا وقت اب جاتا رہا اور رفتہ رفتہ کورونا انفیکشن کا زوال ہو رہا ہے۔ فعال کیسز کی کمی سے امید کی جا رہی ہے کہ بروز پیر تک شہر کو کھولنے کے آثار ہیں۔

کورونا کے فعال معاملوں میں تیزی سے آ رہی کمی

بریلی ڈویژن کورونا پر قابو پانے میں مستحکم طور پر پیشرفت کر رہا ہے۔ مثبت شرح میں کمی آ رہی ہے اور بازیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مہینے کے آخری ہفتہ کے آخری دن یعنی گزشتہ 31 مئی کو بورڈ کی اوسط مثبت شرح خواندگی صرف 0.39 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح بحالی کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ 96.34 فیصد ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ کمشنری آڈیٹوریم میں ٹیم نائن کی میٹنگ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 31 مئی کو ڈویژن کے چاروں اضلاع، ضلع بریلی میں 0.66، ضلع بدایوں میں میں 0.19، ضلع پیلی بھیت میں 0.49 اور ضلع شاہ جہاں پور میں صرف 0.12 فیصد ریکارڈ درج کیا گیا۔ 31 مئی کو ڈویژن کی اوسطا بحالی کی شرح 96.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈویژن میں بریلی 95.89، بدایوں 97.74، پیلی بھیت 95.97 اور شاہ جہاں پور میں 96.50 فیصد ریکوری کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا کے فعال معاملوں میں تیزی سے آ رہی کمی

حکومت اتر پردیش کے حکم کے مطابق ضلع میں فعال کیسز کی تعداد 600 یا اس سے کم ہونے کی صورت میں ضلع کو انلاک کر دیا جائےگا۔ لیکن انلاک کے اعلان کے باوجود رات کا کرفیو اور دو دن سنیچر اور اتوار کو ویک اینڈ لاک ڈاؤن جاری رہےگا۔ جمعرات کو لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ابھی بازار کھولنے کی اجازت نہیں ملی اور یہی حال جمعہ کو بھی رہا ہے۔ کورونا متاثرین مریضوں میں کی منفی رپورٹ نے بازار کھولے جانے کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں۔

کورونا کے فعال معاملوں میں تیزی سے آ رہی کمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details