اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایمبولینس ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات سے متعلق ضلع اسپتال کے احاطے میں دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔ ایمبولینس ڈرائیوروں نے حکومت پر الزام لگایا کہ متعدد بار اپنے مسائل بیان کرنے کے باوجود حکومت نے ان کے مسائل حل کرنے پر غور نہیں کیا۔ جب اس کا کوئی حل نہیں نکلا تو آج ضلع ہسپتال میں ایمبولینس نمبر 102 کے ملازمین نے پہیا جام کر دیا ہے۔ ضلع بھر میں ایمبولینس نمبر 102 کی 43 گاڑیاں موجود ہیں۔
کورونا فائٹر کا تنخواہوں کے لئے مظاہرہ - بریلی کی خبر
سرکاری ایمبولینس ڈرائیوروں نے وقت پر تنخواہ نہ ملنے اور اُس میں کٹوتی کرنے کے خلاف بریلی ضلع کی یونین نے ضلع ہسپتال احاطے میں دھرنا دیا۔
corona fighters
حقیقت یہ ہے کہ ان ڈرائیورس کو گزشتہ تین مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ گھروں میں معاشی بحران کی وجہ سے انکی زندگی فاقہ کشی کے دہانے پر آکر کھڑی ہو گئ ہے۔