اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ میں کانگریس کا کسانوں کے لیےاحتجاج - کانگریس پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم سونپا

امروہہ میں کسانوں کی پریشانیوں کو لےکر کانگریس پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم سونپا۔

Congress protests in Amroha for farmers
امروہہ میں کانگریس کا کسانوں کے تئیں احتجاج

By

Published : Mar 3, 2020, 8:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں شہر کانگریس کمیٹی نے کسان جن جاگرن مہم کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امروہہ کو ایک میمورینڈم دیا۔

امروہہ میں کانگریس کا کسانوں کے تئیں احتجاج

اس موقع پر کانگریس کارکنان نے مظاہرہ بھی کیا۔ شہر کانگریس کمیٹی کے صدر پرویز عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 1000 کسانوں کے دستخط شدہ مسئلہ کا سرٹیفکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کسان پریشان ہیں اور مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت نے ابھی تک کسانوں کی مشکلات کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کی پریشانیوں کو لےکر فکرمند ہے اور کسانوں کی آواز کو مسلسل بلند کررہی ہے۔

کسان جن جاگرن مہم کے تحت کانگریس کمیٹی نے 10 نکاتی مطالبات کا میمورنڈم سمادھان دیوس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر امروہہ کو پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details