بریلی:اترپردیش کے ضلع بریلی میں کانگریس پارٹی کاے عہدے داران اور کارکنان نے سڑکوں پر نکلکر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے ڈیزل، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ ضلع صدر اشفاق ثقلینی کی قیادت میں کانگریس قائدین پریم پرکاش اگروال، الیاس انصاری، دنیش دادا سمیت کانگریسیوں کی ایک بڑی تعداد نے کلکٹریٹ میں سٹی مجسٹریٹ راجیو پانڈے کو صدر جمہوریہ کو خطاب ایک میمورنڈم سونپا. Congress workers presented a memorandum to the President against inflation۔
شہر کے چوکی چوراہا پر واقع سیٹھ دامودر سواروپ پارک میں کانگریسی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ یہاں سے وہ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کلکٹریٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ سڑک پر مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریسیوں نے مہنگائی کے مسئلہ پر کہا کہ ''بی جے پی کی عوام مخالف حکومت جاگو جاگو، ڈیزل-پٹرول گیس کی قیمت کم کر'' کے نعرے لگائے۔