اردو

urdu

By

Published : Apr 4, 2022, 2:02 PM IST

ETV Bharat / city

Plane Departs from Bareilly for Umrah: بریلی سے عمرہ کے لیے طیارہ پہلی مرتبہ روانہ

روہیل کھنڈ کے شہریوں کے لیے یہ خوش خبری بہت اہمیت کی حامل ہے۔ بریلی اور اطراف کے اضلاع میں رہنے والے شہریوں کے لیے مقدس سفر حج اور عمرہ پر جانا اب مزید آسان ہو گیا ہے۔ اب یہاں کے شہریوں کو لکھنؤ اور دہلی جانے کے بجائے بریلی سے بھی فلائٹ مل رہی ہے۔ بریلی شہر سے پہلی مرتبہ ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کے لیے ایک قافلہ روانہ ہوا ہے۔

Plane Departs from Bareilly for Umrah
پہلی مرتبہ بریلی سے عمرہ کے لیے طیارہ روانہ

ماہ رمضان المبارک میں مقدس سفر عمرہ پر جانے والے عازمین پہلی مرتبہ بریلی سے روانہ ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب بریلی سے بھی فضائی سفر شروع ہونے کے بعد کوئی قافلہ عمرہ کرنے کے لیئے روانہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 2019ء میں بریلی سے دہلی، ممبئی، لکھنؤ، بنگلور، حیدر آباد و دیگر شہروں کے لیئے فلائٹ شروع کی گئی ہے۔ لیکن کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران حج اور عمرہ پر بیرون عازمین کی آمد پر پابندی عائد تھی۔ لہزا، یہاں سے عازمین مقدس سفر حج اور عمرہ پر نہیں جا سکے تھے۔ لیکن اب ایسا وقت بھی آیا ہے کہ 25 ممبران کا ایک قافلہ بریلی سے وایا ممبئی ہوتا ہوا مقدس سفر عمرہ کے لیے روانہ ہوا ہے۔

ویڈیو
پہلی مرتبہ بریلی سے عمرہ کے لیے طیارہ روانہ

بریلی ایئرپورٹ پر عمرہ پر جانے کے لیے روانہ ہونے سے قبل تمام عازمین کا استقبال کیا گیا۔ اس دوران بریلی حج سیوا سوسائٹی کے صدر عطاء الرحمٰن نے عازمین کو مبارک باد پیش کی اور دعا کی گزارش کی۔ اس دوران اُنہوں نے مرکزی حکومت سے بریلی ایئرپورٹ کو عالمی ایئرپورٹ اتھارٹی کا درجہ دلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ تاکہ عازمین حج اور عمرہ کو بریلی سے دہلی اور ممبئی ایئرپورٹ کے بجائے براہ راست جدہ تک جا سکیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بریلی ایئرپورٹ اتھارٹی کا درجہ ملنے کے بعد بریلی اور اطراف کے اضلاع سمیت اتراکھنڈ کے عازمین کو بھی سہولیات مہیا ہوں گی اور بریلی شہر ترقی کی راہ پر مزید گامزن ہوگا۔ بریلی حج سیوا سوسائٹی کے بانی پمّی خاں وارثی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بریلی سے بھی عازمین عمرہ کو مقدس سفر پر جانے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ اس سے عازمین کا وقت بھی ضائع نہیں ہو رہا ہے۔ پہلے تمام لوگ دہلی یا لکھنؤ تک ٹیکسی یا اپنی گاڑی کے ذریعے جاتے تھے، تو کرائے وغیرہ میں بھی روپیہ خرچ ہوتے تھے اور پانچ سے چھ گھنٹے کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا۔

پہلی مرتبہ بریلی سے عمرہ کے لیے طیارہ روانہ

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہے کہ گزشتہ دو برس تک کورونا کی مہلک بیماری کی وجہ سے بیرون عازمین کی آمد کو مکمل طور پر پابند کر دیا گیا تھا، صرف مقامی شہری یا پھر سعودی عرب میں کام کرنے والے بیرونی مستقل کاریگروں اور ملازمین کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی۔ رمضان کے ماہ مبارک میں عمرہ کرنے کی عازمین کی حسرت کا کوئی متبادل اور ثانی نہیں ہے۔ لہٰذا، عازمین نے بھی اس مبارک موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ تمام عازمین بریلی سے ممبئی اور وہاں سے سعودی عرب جاکر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details