ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے بابت مسلمانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے شہر کے مسلم اکثریتی مختلف علاقوں میں چوپال لگاکر لوگوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ قانون مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔
بریلی کے ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے بارے میں مسلم علاقوں میں چوپال لگاکر قانون کے بابت تمام پہلوؤں سے روبرو کرایا اور کسی بھی افواہ سے بیدار رہنے کے لئے آگاہ کیا۔
انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو کسی افواہ اور غلط فہمی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ قانون یہاں کے مقامی شہریوں کے لئے نہیں ہے۔
آپ سب لوگ یہیں کے باشندے ہیں اور اسی ملک کے شہری ہیں، آپ اس شہر میں امن و امان قائم رکھنے میں جیسے پہلے اپنا تعاون کرتے رہے ہیں، اُسی طرز پر آپ کو ایک امن پسند شہری ہونے کی مثال قائم کرنی ہے۔ یہ شہر آپکا ہے اور اسے آپ ہی بہتر بنا سکتے ہیں۔ بریلی کے شہری اس محبت کے ساتھ امن و امان قائم رکھیں تاکہ دیگر شہری کو کوئی دقت اور تکلیف نہ ہو۔