اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی امن کمیٹی کی جانب سے کمبل تقسیم

سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے ایسے حالات میں سماج کے ہزاروں لوگوں کے پاس سردی سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیں ہے اسی لیے 'بریلی امن کمیٹی' نے ضرورت مندوں کو لحاف تقسیم کیے۔

ایس پی سٹی رویندر کمار کے ہاتھوں باری باری سے لحاف تقسیم کیا
ایس پی سٹی رویندر کمار کے ہاتھوں باری باری سے لحاف تقسیم کیا

By

Published : Jan 19, 2021, 11:35 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے تاج پلیس شادی ہال میں بریلی امن کمیٹی نے کل 221 غریب اور ضرورت مندوں کو لحاف اور گرم کپڑے تقسیم کیے۔

بریلی امن کمیٹی کی جانب سے کمبل تقسیم

اس دوران شہر کے تمام معززین کی موجودگی میں کمیٹی کے تمام عہدے داران اور اراکین نے باری باری سے لوگوں کو مدعو کیا اور اُن کے ہاتھوں میں لحاف سونپا۔

لحاف حاصل کرکے خوشی کا اظہار کیا

اس سے قبل بریلی امن کمیٹی نے شہر کے متعدد علاقوں سے اپنی کمیٹی کے اراکین کی معرفت غریب اور ضرورت مندوں کا شمار کیا اور اُن کے گھر ایک ٹوکن بھیجا جس میں نام، پتہ اور ٹوکن نمبر لکھا ہوا تھا۔

ایس پی سٹی رویندر کمار کے ہاتھوں باری باری سے لحاف تقسیم کیا

بریلی امن کمیٹی نے تمام لوگوں کو آج شہر کے تاج پیلیس میں مدعو کیا اور ایس پی سٹی رویندر کمار کے ہاتھوں باری باری سے لحاف تقسیم کیا۔

لحاف حاصل کرنے والے شہریوں میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی

لحاف حاصل کرنے والے شہریوں میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور لحاف حاصل کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

کوئی تنظیم چند لوگوں کو بھی سردی میں راحت پہنچانے کے لیے لحاف دیتی ہے، تو یہ عوامی خدمت کی شاندار نظیر ہے

واضح رہے کہ ہزاروں لوگ اس بغیر گرم کپڑے اور لحاف کے زندگی بسر کرنے کو مجبور ہیں، ایسی صورتحال میں اگر کوئی تنظیم چند لوگوں کو بھی سردی میں راحت پہنچانے کے لیے لحاف دیتی ہے، تو یہ عوامی خدمت کی شاندار نظیر ہے۔

ہزاروں لوگ اس بغیر گرم کپڑے اور لحاف کے زندگی بسر کرنے کو مجبور

اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ایس پی سٹی رویندر کمار اور صدرِ کے طور پر خانقاہِ عالیہ نیازیہ کے منیجر حضرت شبّو میاں نیازی موجود رہے۔

بریلی امن کمیٹی نے تمام لوگوں کو آج شہر کے تاج پیلیس میں مدعو کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details