اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی: تریپورہ کی صورتحال پر قابو پانےکی ضرورت

بریلی میں آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں صدر جمہوریہ سے تریپورہ میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور وہاں کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی گزارش کی گئی ہے۔

تریپورہ کی صورتحال
تریپورہ کی صورتحال

By

Published : Nov 3, 2021, 8:51 AM IST

Updated : Nov 3, 2021, 11:23 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے ذمہ داران نے تریپورہ میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے نا انصافی اور ان پر چند ہندو تنظیموں کی جانب سے تشدد کئے جانے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ تریپورہ مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والی حکومت کو برخاست کرکے صدر راج نافذ کیا جانا چاہیے۔

تریپورہ کی صورتحال

آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا،جس میں صد جمہوریہ سے تریپورہ میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور وہاں کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدام اٹھانے کی گزارش کی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تریپورہ میں مسلمانوں کو فرقہ پرست تنظیمیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ایک درجن سے زائد مساجد کو نذر آتش کیا گیا ہے اور مسلمانوں کی درجنوں دکانوں اور مکانوں کو مسمار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہاں کی حکومت اور مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ فرقہ پرست کو گویا ظلم و تشدد کی آزادی دی گئی ہو۔ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔جس کی وجہ سے وہاں کی صورتحال ابتر ہے۔

مزید پڑھیں:تریپورہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر وکلاء کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ


انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملزمین کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کاروائی کرے۔ اور جن لوگوں کو مالی نقصانات کا سامنا کر نا پڑا ہے انہیں معاوضہ دینے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Nov 3, 2021, 11:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details