اردو

urdu

ETV Bharat / city

Azadi Ka Amrit Mahotsav in Bareilly: آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پیدل مارچ کا اہتمام - ای ٹی وی بھارت

اتر پردیش کے بریلی شہرمیں واقع ریجنل پاسپورٹ دفترکے علاقائی پاسپورٹ آفیسرمحمد نسیم نے”آزادی کا امرت مہوتسو“کے ہفتہ وارتقریبات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں پر پیدل مارچ نکالا۔ اس مارچ میں پاسپورٹ دفتر سے منسلک تمام اہلکار سفید ڈریس میں نظرآئے اور ایک قطار میں چل کر دیگر لوگوں کو آزادی کے اصل مقصد کا پیغام دینے کا کام کیا۔ یہ پیدل مارچ شہرکے ”شہید پارک“ سے نکل کر ڈیلا پیر چوراہے پر پہنچا اور وہاں سے واپس پاسپورٹ دفتر آکر ختم ہوا۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav Celebration in Bareilly

بریلی:آزادی کا امرت مہوتسو میں پیدل مارچ کیا گیا
بریلی:آزادی کا امرت مہوتسو میں پیدل مارچ کیا گیا

By

Published : Feb 25, 2022, 4:16 PM IST

بریلی:ان دنوں ملک کے تمام سرکاری دفتروں میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بریلی کے ریجنل پاسپورٹ دفتر میں بھی ایک ہفتہ تک ”آزادی کا امرت مہوتسو“عنوان سے پرورگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ریجنل پاسپورٹ آفیسر محمد نسیم کی قیادت میں آج دفتر سے شہر کے ڈیلا پیر تک پیدل مارچ نکالا گیا جس میں پاسپورٹ دفتر سے منسلک تمام اہلکاروں نے شرکت کی۔Azadi Ka Amrit Mahotsav Celebration in Bareilly

:بریلی:آزادی کا امرت مہوتسو میں پیدل مارچ کیا گیا
بریلی شہر میں واقع ریجنل پاسپورٹ دفتر کے علاقائی پاسپورٹ آفیسر محمد نسیم نے ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے ہفتہ وار تقریبات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں پر پیدل مارچ نکالا جس میں پاسپورٹ دفتر سے منسلک تمام اہلکار سفید ڈریس میں نظر آئے اور ایک قطار میں چل کر دیگر لوگوں کو آزادی کے اصل مقصد کا پیغام دینے کا کام کیا۔ یہ پیدل مارچ شہر کے ”شہید پارک“ سے سے نکل کر ڈیلا پیر چوراہے پر پہنچا اور وہاں سے واپس پاسپورٹ دفتر پر آکر اختتام پزیر ہوا۔
بریلی:آزادی کا امرت مہوتسو میں پیدل مارچ کیا گیا
ریجنل پاسپورٹ آفیسر محمد نسیم نے بتایا کہ اس کے بعد اِنورٹیس یونیورسٹی میں یومِ پاسپورٹ بیداری کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں طلباء کو پاسپورٹ کی درخواست سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ 25/ فروری کو پاسپورٹ آفس اور آئی وی آر آئی کیمپس میں شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ پاسپورٹ سے متعلق زیر التوا معاملے 26/ فروری کو نمٹائے جائیں گے۔ سات روزہ پروگرام کا اختتام 27/ فروری کو ثقافتی شام کے ساتھ ہوگا۔
بریلی:آزادی کا امرت مہوتسو میں پیدل مارچ کیا گیا


آزادی کے امرت مہوتسو کے ہفتہ وار پروگرام کے آخری دن پاسپورٹ میگزین کے دوسرے شمارے کی تقریب رونمائی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر وسیم بریلوی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details