پولیس ذرائع نے ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے سلون کے بھوانی پور علاقے کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار ماں اور بیٹے کو کچل دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔
خبر کے مطابق نیرج تیواری (27) بائیک سے اپنی ماں گائترری (50) کو لے کر کہیں جارہے تھے تیز رفتار ٹرک نے دونوں کو روند دیا۔ آس پاس کے لوگوں نے زخمیوں کو سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔