ملک کے متعدد حصّوں کی طرح بریلی میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار کم ہو گئی ہے اور اِس کے ساتھ ہی لوگوں کے دل و دماغ سے اِس کا خوف بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔ بازاروں میں عوام کا ہجوم بھی بڑھنے لگا ہے اور اسی وجہ سے کوویڈ 19 کے قوانین کی خلاف ورزی بھی ہو رہی ہے۔
بریلی: محکمہ صحت نے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی
دہلی میں کووڈ 19 معاملے میں اضافے کے بعد بریلی انتظامیہ نے لوگوں کو دہلی سے فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔
دراصل دہلی میں کوویڈ 19 کی وجہ سے معمولی طور پر ہی صحیح لیکن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے پورے آثار ہیں۔ دہلی حکومت بھی اس معاملے میں سنجیدہ ہے۔ عوام سے محفوظ رہنے اور کووڈ 19 کے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل بھی کر ہی ہے۔ لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
دہلی میں حالات نازک ہونے کے بعد بریلی میں الرٹ جاری کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بریلی اور دہلی کے درمیان محض ڈھائی سو کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ کاروباری اعتبار سے ہزاروں تاجر روزانہ بریلی سے دہلی کے لیئے روانہ ہوتے ہیں اور اُن میں سے زیادہ تر کاروباری اُسی دن واپس بھی آ جاتے ہیں۔ دہلی میں کورونا کے حالات بےقابو ہونے سے بریلی میں بھی لوگ خود کو محفوظ نہ سمجھ رہے ہیں حالانک بریلی میں ابھی صورتحال یہ ہے کہ کورونا وائرس کا انفیکشن قابو میں ہے، لیکن حالات کبھی بھی بےقابو ہو سکتے ہیں۔