بریلی میں ضلع کانگریس کمیٹی نے ضلع دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں پارٹی کی خواتین عہدے داران اور کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر مرزا اشفاق ثقلینی نے کہا کہ موجودہ وقت میں کانگریس پارٹی واحد ایس پارٹی ہے، جو خواتین کی حصہ داری Bareilly Congress on Women Empowerment کو بالخصوص یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک عنوان 'لڑکی ہوں، لڑگے سکتی ہوں' بھی دیا ہے۔ جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ کانگریس پارٹی خواتین کو خاص توجہ دینا چاہتی ہے اور اُنہیں سماجی، سیاسی حصہ داری کے ساتھ خود مختار بنانے کی ایمان دارانہ کوشش کر رہی ہے۔
ضلع صدر مرزا اشفاق ثقلینی نے کہا کہ ریاستی انچارج پرینکا گاندھی نے خواتین کے لیے ایک عہد لیا ہے۔ سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے اس وقت تمام اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود پارلیمنٹ میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا عہد ظاہر کیا تھا۔