اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی: بی جے پی لیڈر یونس کا گولی مار کر قتل

یوپی کے بریلی میں مہا نگر اقلیتی مورچہ کے نائب صدر یونس احمد ڈمپی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ قاتلوں نے اس واقعے کو اس وقت انجام دیا جب وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے۔ قتل کی وجہ باہمی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

Bareilly: BJP leader Yunus shot dead
بریلی: بی جے پی لیڈر یونس کا گولی مار کر قتل

By

Published : Apr 15, 2020, 5:35 PM IST

لاک ڈاؤن میں ہر طرف پولیس موجود ہے، مجرم اس سختی کے باوجود نڈر ہیں۔ تازہ ترین معاملہ بریلی کے بارہ دری علاقے سے سامنے آیا ہے۔ جہاں بی جے پی رہنما یونس احمد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

یہ واقعہ منگل کی رات دس بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کے مہانگر اقلیتی مورچہ کے نائب صدر یونس احمد کو اعجاز نگر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس معاملے میں سراج الدین اور حسام الدین کو نامزد کیا گیا ہے۔

موقع پرپہنچی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس واقعے کی وجہ دو سال قبل پیش آنے والی باہمی دشمنی کو بتایا جارہا ہے، جس میں ملزم فریق ایک سال قبل جیل سے باہر آیا ہے۔

موقع پر پہنچنے والے ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے نے بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details