اتر پردیش کے بریلی میں برطانوی حکومت کے دور کے رائفل کلب کی عمارت اور شوٹنگ رینج کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے رائفل کلب کے خالی گراؤنڈ میں ایک ملٹی پرپز ہال اور اوپن جیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ایک اور ”ایریا بیسڈ ڈولپمنٹ“ اے بی ڈی یعنی اراضی پر مبنی ترقیاتی کام میں شامل سیوِل لائنس میں رائفل کلب کی زمین پر ایک مزید اوپن جم قائم کیا جائےگا۔ ضلع انتظامیہ نے اسکے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیئے معائنہ بھی کیا ہے۔
بریلی: رائفل کلب میں اوپین جیم اور ملٹی پرپز ہال کو منظوری شہریوں کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے مقصد سے قائم ہونے والے اس جیم میں پندرہ مشینیں بھی لگائ جائیں گی۔ جس میں چِن اپ، پوش اپ، لیگ پریس، روینگ، ڈبل کراس واکر، ٹویسٹر اور سٹ اپ وغیرہ کی مشینیں بھی شامل ہوں گی۔ کمر کی لمبائی بڑھانے کے لیئے کثرت مشین بھی لگائی جائےگی۔ سائیکلنگ کی سہولت بھی فراہم کرائی جائےگی۔ رائفل کلب میں پرطانوی حکومت کے دور میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا دیدار کرنے کے لیئے ایک ڈسپلے کاؤنٹر بنایا جائے گا۔ یہاں شوٹنگ میں استعمال ہونے والی بندوقوں کے علاوہ برطانوی دور کے ٹائپ رائٹرز اور فون بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہونگے۔ یہاں ٹائلس کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
ڈی ایم نتیش کمار نے موقع معائنہ کرکے ملٹی پرپز ہال قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اُنہوں نے رائفل کلب کا معائنہ کیا ہے اور تمام جگہ خود جاکر باریکیوں کو پرکھنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا اوپن جم قائم کیا جائےگا۔ رائفل کلب میں خالی زمین کی نشان دہی بھی کی جا چکی ہے۔ اس کے لئے تعمیراتی کام آئندہ مہینے میں شروع ہو جائےگا۔ اس سے کلب میں آنے والے شہریوں کو تمام سہولیت دستیاب ہوگی۔