اترپردیش کے ضلع بریلی میں دہلی۔لکھنو نیشنل ہائی وے کے فتح گنج مغربی علاقے میں ٹول پلازہ کے نزدیک دو ٹرکوں کی ٹکر میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
سپرنٹندنٹ آف پولیس (دیہات) راج کمار نے آج بتایا کہ کل رات تقریبا 12 بجے عرفان خان اپنے ٹرک میں لکڑی کو نگوہی سے بریلی کی طرف آرہے تھے ۔جبکہ دوسرے ٹرک کا ڈرائیور نرالے حسن ریتی کو رام پور لے جارہے تھے۔
لکھنو۔دہلی ہائی وے پر فتح گنج مغربی ٹولہ پلازہ کے نزدیک دونوں ٹرکیں آمنے سامنے ٹکرا گئی۔