اردو

urdu

ETV Bharat / city

ضلع کلکٹریٹ میں نجی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ضلع بریلی کی دونوں سیٹوں بریلی اور آنولہ کے لیے کاغذات نامزدگی شروع ہو گئی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 30, 2019, 9:34 PM IST

اس سلسلے میں ضلع کلکٹریٹ میں امیدوار اور قانونی صلاح کاروں کے علاوہ تمام گاڑیوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد شہر میں اجازت کے بغیر کہیں ہورڈنگز یا بینرز لگانے پر پوری طرح سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عام انتخابات کے مدنظر بریلی میں تیسرے مرحلے یعنی 23 اپریل کو انتخاب ہونا ہے۔ غور طلب ہے کہ ضلع بریلی میں بریلی اور آنولہ دو سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ ضلع انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

بریلی سیٹ سے بی جے پی نے 7 بار رکن پارلیمنٹ رہے سنتوش کمار گنگوار پر اپنی امید برقرار رکھی ہے، تو کانگریس نے ایک بار رکن پارلیمنٹ رہے پروین سنگھ ایرن کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ ایس پی- بی ایس پی اتحاد نے سماجوادی پارٹی کے پانچ مرتبہ رُکن اسمبلی رہ چکے بھگوت سرن گنگوار کو اپنا امیدوار بناکر مقابلہ کو بہت دلچسپ بنا دیا ہے۔

دوسری جانب آنولہ سیٹ پر بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کشیپ کو دوبارہ اپنا امیدوار بنایا ہے اور کانگریس نے اسی سیٹ سے دو بار رکن پارلیمنٹ رہے سروراج سنگھ پر اپنا داؤ لگایا ہے، جبکہ ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد نے اپنے مشترکہ امیدوار کے طور پر بجنور سے تعلق رکھنے والی روچی ویرا کو میدان میں اتارا ہے۔

بہرحال ضلع انتظامیہ ضابطہ اخلاق کو نافذ کرنے کے لیے مستعد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details