اردو

urdu

ETV Bharat / city

بریلی: سڑک حادثے میں آٹھ ہلاک - تیز رفتار ٹرک نے بائک اور اومنی وین کو ٹکر مار دی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک تیز رفتار ٹرک نے بائک اور اومنی وین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

بریلی میں سڑک حادثہ

By

Published : Oct 30, 2019, 11:07 PM IST

یہ حادثہ بریلی کے بھتا تھانہ علاقہ کے بیسل پور سڑک پر پیش آیا۔ حادثے کی جانکاری ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ہلاک شدہ افراد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔

بریلی میں سڑک حادثہ
اطلاعات کے مطابق بیسل پور روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے پہلے بائک کو ٹکر ماری جس پر سوار میاں بیوی ہلاک ہو گئے۔ بائک میں ٹکر مارنے کے بعد ٹرک نے اومنی وین میں ٹکر مار دی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بیسل پور سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ بریلی میں ایک نجی ہسپتال میں بھرتی ایک مریض کو دیکھنے آئے تھے۔ لوٹ کر جاتے وقت ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص زخمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details