اردو

urdu

ETV Bharat / city

زہریلی شراب بنانے کے الزام میں سات افراد گرفتار - Yogi Aditya Nath

ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں واقع گاؤں بھدھوکھر سے پولیس نے سات افراد کو زہریلی شراب بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

زہریلی شراب بنانے کے الزام میں سات گرفتار

By

Published : Jun 16, 2019, 7:09 PM IST

اسپیشل ٹاسک فورس نے موقع سے زہریلی شراب بنانے کا مواد بھی برآمد کیا ہے۔

ملزمین کی شناخت سریش لال، برجیش کمار، راہل کمار، سوریابھان سنگھ، رتنیش مشرا، رام تیرتھ یادو اور دھرمیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ٹی ایف ٹیم نے موقع سے پیکنگ مشین، الکوحل، یوریا، خالی بوتلیں، سادا پانی اور دیگر اشیاہ برآمد کی ہے۔

الزام ہے کہ رائے بریلی کے گاؤں میں ایک گینگ زہریلی شراب بناتی تھی اور اسے کانپور، انناؤ، لکھنؤ، بارہ بنکی، باندہ، امیٹھی، سلطان پور اور پرتاپ کڈھ میں سپلائی کرتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details