بریلی:ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں آج ایک بڑا سڑک حادثہ (Road Accident) پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ راجستھان ٹرانسپورٹ کارپوریشن (روڈ ویز) کی بس اسکول کے طلباء سے بھری بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 35 طلباء زخمی ہوگئے جبکہ ایک طالبہ کی حالت تشویشناک بتا ئی جارہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق ضلع بریلی (Bareilly) اور بدایوں روڈ پر دیوچرا کے قریب واقع سٹی پبلک اسکول کھیڑا کی بس معمول کے مطابق آج صبح طلباء کو لے کر سردار نگر سے روانہ ہوئی تھی۔
بس ڈرائیور نے چاند پور ڈیوائیڈر کے کٹ سے کیمواں گاؤں کی طرف جانے کے لئے ٹرن لیا تھا۔ اسی دوران ضلع بدایوں کی طرف سے آرہی راجستھان ڈپو کی ایک ڈبل ڈیکر بس نے سٹی اسکول بس کو ٹکر مار دی۔ اس وقت اسکول بس میں تقریباً 35 بچے بیٹھے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ تمام بچے معمولی طور پر زخمی ہو گئے، جبکہ طالبہ انجلی شرما کی حالت تشویشناک ہے۔