وزیر اعظم جن وکاس اسکیم کے تحت بریلی میں آٹھ، لکھیم پور کھیری میں دو کے علاوہ بدایوں، پیلی بھیت اور شاہ جہاں پور میں ایک ایک انٹر کالج تیار کیا گیا ہے۔ بریلی میں چلنے والے اسکولوں میں گورنمنٹ انٹر کالج موڑیا جاگیر بہیڑی، گورنمنٹ انٹر کالج برور، گورنمنٹ انٹر کالج بالی پور احمد پور، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پیگا ریچھا، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج اونڈلا جاگیر، گورنمنٹ انٹر کالج تورسا پٹّی، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سیتھل اور گورنمنٹ انٹر کالج حافظ گنج شامل ہیں۔
اتر پردیش حکومت نے ان سرکاری انٹر کالجوں میں 24 عہدے تخلیق کیئے ہیں۔ اس سے دیہی علاقوں کے بچّوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ دوسری طرف بدایوں کے وزیر گنج بلاک کے سید پور گاؤں میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج بنایا گیا ہے۔ لکھیمپور کھیری میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پھول بیہڑ اور گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کوکرا میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیلی بھیت میں گورنمنٹ انٹر کالج شیر محمد اور شاہ جہاں پور میں گورنمنٹ انٹر کالج احمد نگر میں تعمیر کیا گیا ہے۔