اردو

urdu

By

Published : Mar 29, 2022, 6:29 PM IST

ETV Bharat / city

World Tuberculosis day Observed Across Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں ٹیوبر کلوسز دن کے مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئی

سوپور، کولگام اور اودھم پور میں ٹیوبر کلوسز دن World Tuberculosis Day کے حوالے سے لوگوں کی آگاہی کے متعلق ریلیاں اور پروگرام منعقد کیے گیے۔

World Tuberculosis day Observed Across Jammu and Kashmir
World Tuberculosis day Observed Across Jammu and Kashmir

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور تحصیل میں شعبہ صحت نے ٹیوبر کلوسز (ٹی بی) دن World Tuberculosis Day Observed in jammu and kashmirکے حوالے سے ڈگری کالج سوپور Degree College Sopore میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ٹی بی TB کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر بارہمولہ، چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ، ڈسٹرک ٹیوبر کلوسز آفسر بارہمولہ کے علاوہ ڈاکٹرز اور آشا ورکرس نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

World Tuberculosis day Observed Across Jammu and Kashmir

پروگرام شروع ہونے سے پہلے اسکولی طلباء نے ایک پرُ جوش ریلی نکالی جس کا مقصد عوام کو ٹی بی بیماری سے متعلق آگاہی کا تھا۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کاڈز اٹھایں ہوئے تھے، جن پر اس بیماری سے متعلق جنکاری اور اس بیماری سے بچنے کے لیے چند ترتیبیں لکھے ہوئے تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عام لوگوں اور تمام متعلقہ لوگوں میں ٹی بی کی بیماری کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

اس دوران تقریب میں ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے اور عوام بیداری مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا، کہا گیا ٹی بی ایک ایسی مہلک بیماری ہے جس سے بیمار کی زندگی اجیرن بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: World TB Day in Budgam: عالمی تپ دق (ٹی بی) کا دن منانے کے لیے تپ دق سوسائٹی نے کیا پروگرام کا انعقاد

ٹی بی دن کے حوالے سے جی این ایم کالج کولگام GNM College Kulgam میں بھی ایک تقریب منقد کی گئی، جس میں محکمہ صحت،آشاہ ورکران کے علاوہ نرسنگ طلباء نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ٹی۔ بی کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئ جبکہ طلباء کو اس کے مضر اثرات اور علاج کے بارے میں بھی جانکاری دی گئ۔

اُدھر آج اودھم پورUdhampur ٹی بی کے متعلق ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ایک بیداری ریلی نکالی گئی، جس کو ادھم پور کے سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی میں وومین کالج ادھم پور کی طالبات کے ساتھ دیگر طلباء نے بھی حصہ لیا، اور ریلی کو اودھم پور مارکیٹ نکالا گیا۔ طلباء نے نعرے لگا کر اور پلے کاڈز پر لکھی ٹی بی کے بارے میں معلومات سے لوگوں کو آگاہ کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details