شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع زرعی یونیورسٹی واڈورہ میں عالمی یوم مٹی کے عنوان پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء نے بھی شرکت کی۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طورپر شعبہ زراعت کے ڈائریکٹر محمد اقبال چودھری نے شرکت کی۔
مذکورہ تقریب میں چیف ایگریکلچر افسر بارہمولہ کے ساتھ ساتھ دیگر افسران نے عالمی یوم مٹی کی اہمیت اور خصوصیات Importance Of Soil Preservation پر تفصیلی روشنی ڈالی۔