اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: ریچھ کے حملے سے لڑکی شدید طور پر زخمی، سرینگر ہسپتال منتقل - سوپور میں ریچھ کا حملہ

قصبہ سوپور کے تحصیل ڈانگرپورہ علاقہ کے گاؤں میں جمعہ کی صبح ریچھ کے حملے میں ایک 28 سالہ لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اس کو سرینگر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

woman injured in bear attack
سوپور: ریچھ کے حملے سے لڑکی شدید طور پر زخمی، سرینگر ہسپتال منتقل

By

Published : Nov 13, 2021, 2:58 AM IST

جموں و کشمیر، ضلع بارہمولہ کے ہردوشیواہ گاؤں میں ریچھ کے حملے میں ایک 28 سالہ لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ جس کو علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا لیکن متاثرہ کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے لڑکی کو سرینگر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

سوپور: ریچھ کے حملے سے لڑکی شدید طور پر زخمی، سرینگر ہسپتال منتقل

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جمعہ کی صبح ریچھ بستی میں داخل ہوا ہے، جس کی شکار یہ لڑکی ہوگئی، مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ لڑکی بچوں کو قرآن کی تعلیم دینے کی غرض سے ایک پڑوسی کے مکان میں جارہی تھی اور جیسے ہی وہ مکان کے پہنچی تو وہاں پر موجود خونخوار ریچھ نے اس پر حملہ کردیا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ دن کے اجالے میں جنگلی جانور کے حملے سے وہاں موجود لوگوں نے شور کیا جس کے بعد ریچھ وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس سلسلے میں رینج افسر وائلڈ لائف محمد مقبول نے بتایا کہ علاقہ کے اندر خونخوار جانور گھومتے رہتے ہیں اس لیے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جب بھی گھر سے نکلے تو اپنے ساتھ کوئی ہتھیار رکھ لیں تاکہ اپنا دفاع کرسکیں۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک ٹیم کو علاقے میں بھیجا گیا ہے تاکہ اس جنگلی جانور کو کسی طرح سے پکڑا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details