اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اقتدار میں  آئے تو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سے پابندی ہٹائیں گے' - PDP

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا :'کشمیر میں  این آئی اے اور پوٹا نیشنل کانفرنس کی ہی دین ہے'۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 26, 2019, 8:17 PM IST

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر عائد کی گئی پابندی ہٹا ئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو جیل خانہ بنانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔

ضلع بارہمولہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کرنے سے یہاں کی عوام میں ذہنی تناؤ میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پابندیاں عاید کرنے اور جموں کشمیر کو جیل خانہ بنانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کسی بھی خیال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے اور مسئلہ کشمیربھی ایک خیال ہے ۔ اس خیال کو ایک خیال کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔


پاکستانی حکومت کی جانب سے سے شاردا پیٹھ کھولنے کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا 'ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پنڈت برادری کے لوگ وہاں جائیں اور اپنے تیرتھ استھان کی پوجا کریں'۔


انہوں نے شاردا پیٹھ کاریڈور کھولنے کو مرحوم مفتی سید کا فارمولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ اور بھی راستے کھلنے چاہئے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details