اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوہر کی لاش دیکھتے ہی بیوی نے خودکشی کرلی - گرامین بینک میں کام

شمالی کشمیر کے اوڑی قصبہ میں شوہر کی جدائی کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے پچاس سالہ خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

شوہر کی لاش دیکھتے ہی زوجہ نے خودکشی کر لی
شوہر کی لاش دیکھتے ہی زوجہ نے خودکشی کر لی

By

Published : Aug 8, 2020, 5:26 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سعید پورہ، اوڑی علاقے میں پچاس سالہ خاتون نے سنیچر کی صبح شوہر کی لاش گھر پہنچنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

نمائندے کے مطابق پچاس سالہ اولاد علی شاہ ولد منگ شاہ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد جی ایم سی بارہمولہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سنیچر کی صبح انکا انتقال ہو گیا۔

جب اولاد علی شاہ کی لاش گھر پہنچائی گئی اور لوگ ان کی آخری رسومات کی تیاری کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں ان کی اہلیہ نے زہریلی چیز کھالی اور انہیں ایس ڈی ایچ اوڑی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ایس ایچ او اوڑی محمد اشرف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ’’ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ بات سامنے آتی ہے کہ خاتون اپنے شوہر کی موت کا غم برداشت نہ کر سکی اور زہریلی شئے کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔‘‘

اولاد علی جموں و کشمیر گرامین بینک میں کام کر رہا تھا اور وہ پرنگل بونیار اوڑی برانچ میں تعینات تھا۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details