شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی اُلفت رفیق ضلع کی پہلی خاتون وی لاگر ہیں۔ اُلفت رفیق کو حجابی وی لاگر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ first lady Vlogger of Baramulla
اُلفت رفیق گزشتہ ایک سال سے بارہمولہ میں وی لاگنگ کرتی ہیں۔ وہ ٹراویل وی لاگ (travel vlogging)، فوڈ وی لاگ (Food vlogging) کے ساتھ ساتھ دیگر عنوان پر ویڈیوز بناتی ہیں۔
اُلفت رفیق انجینئرنگ کی طالبہ ہیں لیکن انہیں وی لاگنگ کرنے کا شوق ہے اور اس لیے وہ اس کام میں کافی مہارت رکھتی ہیں۔ اس کام میں انہیں لوگوں کی جانب سے کافی حوصلہ ملتا ہے۔ Vlogger Ulfat Rafiq Engineering Student
اس تعلق سے اُلفت رفیق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کو وی لاگنگ کرنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اکثر لڑکے وی لاگنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں وہیں لڑکیاں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ اُلفت نے بتایا کہ شروع میں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب میں کافی خوش ہوں۔'