شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے واڈورہ کیمپس میں ویٹ ڈے (Wheat Day)منایا گیا۔
زرعی یونیورسٹی سوپور میں 'یوم گندم' منایا گیا - Wheat field day
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں زرعی یونیورسٹی کی جانب سے گندم کی پیداوار میں اضافے سے متعلق Wheat Day کا اہتمام کیا۔

اس موقے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وائس چانسلر شالیمار یونیورسٹی سرینگر نذیر احمد نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد کاشتکاروں کو گندم کی فصل طرف مائل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل نومبر سے جون کے مہینے تک ہوتی ہے جس کے سبب کسان ایک ہی زمین سے دو بار فصل حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وادی میں ساٹھ فیصد خوراک کی کمی ہے اور اگر کسان گندم کی فصل کی جانب مائل ہو جائیں تو اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرون وادی خوراک درآمد کرانے کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔