شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور میں کئی برسوں سے ایک پانی کی ٹنکی بیکار پڑی ہے، جس سے سوپور اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگ پانی نہ ملنے سے کافی پریشان ہیں۔
لوگوں کے مطابق یہاں ایک پرانی پانی کی ٹنکی موجود ہے، اگرچہ انتظامیہ نے لوگوں کے آرام کے لیے اسے بنوایا تھا، تاہم پندرہ سال گزرنے کے باوجود لوگوں کو اس پانی کی ٹنکی سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ جس کے سبب سوپور کی عوام پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے کافی پریشان ہیں۔