اردو

urdu

ETV Bharat / city

Water Shortage in Rafiabad رفیع آباد میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے مل گونی پورہ علاقہ میں محکمۂ جل شکتی کے خلاف مقامی لوگوں نے ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کی جلد یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ Water Scarsity Triggers Protest at Rafiabad

Water Shortage in Rafiabad
Water Shortage in Rafiabad

By

Published : Aug 24, 2022, 2:23 PM IST

سوپور، رفیع آباد، بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے مل گونی پورہ علاقہ میں محکمۂ جل شکتی کے خلاف مقامی لوگوں نے ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ ہمیں پچھلے کہی دنوں سے لگاتار محکمہ نے صاف پانی سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے دس سال قبل یہاں پر ایک اسکیم کو تعمیر بھی کیا گیا ہے لیکن ہمیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے۔ Water Shortage in Rafiabad

رفیع آباد میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیں:

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ رفیع آباد کے دس علاقوں کو یہاں سے پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمیں صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس دوران مقامی سرپنچ اور خواتین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کو یا تو لوگوں کے لیے پوری طرف وقف کیا جائے یا تو اس اسکیم کو یہاں سے ہٹایا جائے تاکہ ہمیں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گورنر انتظامیہ، ضلع انتظامیہ اور جل شکتی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اسکیم کو جلد از جلد مقامی لوگوں کے لیے پوری طرح سے وقف کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details