مدرسہ کے منتظم مولانا سجاد ندوی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس مدرسہ میں سینکڑوں بچے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مدرسہ کے منتظم مولانا سجاد ندوی نے بتایا کہ ہم نے اپنی لاگت پر جنگل کے ایک چشمے سے پائپ لگا کر مدرسہ تک پانی پہنچانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہماری یہ کوشش ناکام رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گورنر انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی سے کافی بار گزارش کی ہے کہ وہ پانی کی سپلائی یقینی بنائیں اور ہمیں کم از کم پانی مہیا کرائیں لیکن آج تک ہمیں جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔
سجاد ندوی نے بتایا کہ ہمارے طلباء کو وضو اور غسل کرنے کے لیے دوسرے گاؤں جانا پڑتا ہے۔