جموں یونیورسٹی کے شعبہ اُردو Urdu Department Jammu University اور قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان کے اشتراک سے آج جموں یونیورسٹی میں جموں کے 'اُردو صحافیوں کی صلاحیت سازی' موضوع پرپانچ روزہ ورکشاپ Workshop Jammu University کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی National Council For Promotion Of Urdu Language دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد Dr. Aquil Ahmad نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف سے کصوصی گفتگو میں اردو زبان کی فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف امور پر تفصیلی جانکاری دی۔
پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی اُردو زبان کو فروغ دینے کے لیے کئی موضوعات پر ورکشاپ منعقد کرائے جاتے ہیں جس کی ایک کڑی جموں یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پانچ روزہ ورکشاپ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اردو کونسل بھارت میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والا ایک سب سے بڑا ادارہ ہےجو اپنی ذمہداریوں کو محسوس کرتے ہوئے مسلسل اردو کی ترقی و ترویج Promotion Of Urdu Language کے لیے نئے نئے اقدامات کررہا ہے۔