اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہمولہ: مرکزی وزیر نے خصوصی دورہ کیا - موجودہ درپیش مشکلات ہیں

سربندا سونووال کے مطابق یہاں کے نوجوانوں کے اندر جو ہنر ہے وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔

union-minister
بارہمولہ کا خصوصی دورہ کیا

By

Published : Sep 16, 2021, 9:14 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں آج مرکزی وزیر و یونین منسٹر سربندا سونووال نے ایک کانفرنس کی جس میں ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بپندر کمار بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ 'مجھے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ کشمیر کا دورہ کریں اور وہاں جاکے آپ صحت بالخصوص آیوش کے حوالے سے جانکاری حاصل کرکے وہاں کے نظام کا جائزہ لیں تاکہ جو بھی وہاں پر صحت کے حوالے سے موجودہ درپیش مشکلات ہیں ان کا وقت پر ازالہ ہو سکے۔

بارہمولہ کا خصوصی دورہ کیا

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے اندر جو ہنر ہے وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم زمینی سطح پر صحت کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ جو بھی مشکلات لوگوں کو درپش ہیں ان کا ہم وقت پر ازالہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے نوجوانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ یوگا کے ساتھ اپنا وقت دے کر اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ کی لڑکی نے بنائی خاص چابی

موصوف نے شوکت علی اسٹیڈیم بارہمولہ میں مشترکہ طور پر ایک ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details